پیف کے پارٹنر سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کے انکشاف کے بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا آغاز

منگل 21 مئی 2024 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف) کے پارٹنر سکولوں میں بچوں کی جعلی انرولمنٹ کے انکشاف کے بعد ان سکولوں کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں فائونڈیشن نے صوبے کے 36 اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو مراسلے جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن اتھارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ ایسے سکولوں کو فنڈزجاری نہیں کیے جائیں گے جب تک وہ سکولوں میں انرولمنٹ کا ہدف مکمل نہیں کر لیتے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مختلف ٹیموں نے پیف کے پارٹنر سکولوں میں جا کر بچوں کی جسمانی ویری فیکیشن شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں