پاکستان عوامی تحریک کا 35 واں یوم تاسیس ہفتہ کو منایا جائیگا

بدھ 22 مئی 2024 13:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) پاکستان عوامی تحریک کا 35 واں یوم تاسیس 25مئی بروز ہفتہ مرکزی، صوبائی، ضلعی اور تحصیلی سطح پر نہایت جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان عوامی تحریک کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان سمیت پوری دنیا میں سیمینارز منعقد ہونگے، جن میں قائدین پاکستان عوامی تحریک یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک کاٹیں گے اور پاکستان عوامی تحریک کی 35سالہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

یوم تاسیس کے موقع پر دنیا بھر میں پاکستان عوامی تحریک کے اسلامک و کلچرل سینٹرز اور پاکستان میں مرکزی اور صوبائی سطح پر بھی پرچم کشائی کی پروقار تقاریب منعقد کی جائیں گی جبکہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور میں قائدین تحریک پرچم کشائی کے بعدیوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطابات کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں