جعلی فوڈ اتھارٹی آفیسر بننے والے گروہ کے 2ارکان گرفتار

بدھ 22 مئی 2024 16:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) لاہور میں جعلی فوڈ اتھارٹی آفیسر بننے والے گروہ کے 2ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق حیدر اور ابوبکر نامی جعلسازوں کو دھر لیا گیا، ملزمان فوڈ ریسٹورنٹس سے دستی رقم وصول کرتے تھے۔ملزمان فوڈ بزنس آپریٹرز کو فوڈ اتھارٹی لائسنس اورمیڈیکل کے اجرا کے لیے دھمکا کر رقم بٹورتے تھے۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اسی گروہ سے تعلق رکھنے والے 2جعلسازوں کیخلاف مقدمات کا اندراج کروایا تھا،پنجاب فوڈ اتھارٹی آفسران کسی فوڈ پوائنٹ سے نقد رقم وصول نہیں کرتے۔ترجمان نے کہا کہ قوانین کے مطابق لائسنس،میڈیکل فیس یا جرمانے کی ادائیگی صرف بینک اکا وئنٹ میں ہو سکتی ہے، ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے،نشاندہی پر گروہ کے باقی ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ فوڈ بزنس آپریٹرز فوڈ سیفٹی افسران کی شناخت چیک کریں، مشکوک عمل میں ملوث عناصر کی اطلاع فورا پنجاب فوڈ اتھارٹی کو دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں