صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ

مریضوں سے ملاقات ،علاج معالجہ کے عمل کے بارے میں دریافت کیا

بدھ 22 مئی 2024 16:59

صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے علاج معالجہ کے لئے آئے ہوئے مریضوں سے ملاقات کی اور مریضوں سے علاج معالجہ کے عمل کے بارے میں دریافت کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو مریضوں کے تیز رفتار علاج معالجہ کی ہدایت کی۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فہیم یوسف نے صوبائی وزیر کو ہسپتال میں دستیاب وسائل اور علاج معالجہ کے عمل بارے بریفنگ دی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں 68وینٹی لیٹرز فعال ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے پیڈ سرجری کے بارے میں دریافت کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ 10 جون تک ری ویمپنگ کا کام مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے علاج معالجہ کی سہولیات میں وسعت آئے گی۔ 2.7 بلین روپے سے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ انتظامیہ دستیاب فنڈز کو تیزی سے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہاکہ مکمل ہونے والا ایریا ساتھ ساتھ ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کریں۔ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ انتظامیہ نے صوبائی وزیر صحت کو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے جاری کام پر بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وارڈز کو مکمل فنکشنل کرانا ہے۔ ایم اینڈ آر فنڈز کے تحت 718 ملین سے کام جاری ہے۔ الائیڈ ہسپتال میں 1663 بیڈز فنکشنل ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتال کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ نرسز کی کمی کو پورا کریں گے۔ موجودہ پنجاب حکومت ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے گی۔

ڈاکٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے شعبہ ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا۔ایمرجنسی کے مریضوں کے علاج معالجہ کے عمل بارے بریفنگ لی۔خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی عیادت کی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ الائیڈ ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے مریضوں کو علاج معالجہ میں وسعت ملے گی۔ صوبائی وزیر صحت نے مریضوں کے لواحقین سے گفتگو اوران کے معمولی مسائل کو حل کرنے کا حکم دیا۔خواجہ سلمان رفیق سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں