دفتر محتسب پنجاب کی مداخلت پر 48 شکایت کنندگان کو ایک کروڑ 34 لاکھ روپے کے واجبات ادا

بدھ 22 مئی 2024 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) محتسب پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر48 شکایت کنندگان کو 1 کروڑ 34 لاکھ سے زائد کے واجبات اداکردیئے گئے ہیں،اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر محتسب پنجاب نے بتایا کہ شکایت کنندگان نے اپنے زیر التواء واجبات حاصل کرنے کیلئے متعدد بارمتعلقہ اداروں سے رابطہ کیا مگر ان کی کوئی شنوائی نہ ہوئی،دفتر محتسب پنجاب نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے کہ سائلین کو جلد از جلد ان کے زیر التواء واجبات ادا کئے جائیں،دفتر محتسب پنجاب کی مداخلت پر سائلین کو سکالرشپ کی مد میں10 لاکھ 44 ہزار روپے، میرج گرانٹس کی مد میں19 لاکھ87 ہزار روپے، ڈیتھ گرانٹ کی مد میں34 لاکھ روپے، لیو انکیشمنٹ کی مد میں 12 لاکھ 79 ہزار روپے اور ماہانہ مالی امداد کی مد میں57 لاکھ روپے کے زیر التوا واجبات ادا کئے گئے ہیں،درخواست گزارافراد نے اپنی شکایات کے حل کیلئے موثر کردارپردفتر محتسب پنجاب کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں