پاکستان بارکونسل نے بھی ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی

بدھ 22 مئی 2024 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) پاکستان بار کونسل نے بھی ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی ،ممبر پاکستان بار کونسل شفقت محمود چوہان نے ہتک عزت کاقانون چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،ممبر پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ ہتک عزت قانون کیخلاف صحافتی تنظیموں کیلئے مفت قانونی مدد بھی فراہم کی جائیگی، انھوں نے کہا کہ یہ قانون کسی ایک فردنہیں بلکہ تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کیخلاف ہے،یہ قانون آئین سے متصادم ہے، مہذب دنیا میں ایسے قانون کی کوئی گنجائش نہیں ہے،اس قانون کی آڑ میں شہری آزادیوں کو سلب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں