3 اور 16 ایم پی او کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے 10 جون تک تفصیلی رپورٹ طلب

بدھ 22 مئی 2024 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے 3 اور 16 ایم پی او کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے 10 جون تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا کہ دونوں دفعات کے تحت کتنے نظربندی کے احکامات جاری ہوئی 9 مئی کے بعد جاری نظربندی آرڈرز کی مکمل تفصیلات پیش کی جائیں، اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ 3 اور 16 ایم پی او کے تحت حکومت نے سینکڑوں آرڈرز جاری کئے، لوگوں پر تشدد کیا گیا اور گھروں کو توڑا گیا، لوگوں کی گرفتاری ڈالنے کی بجائے نظربند کیا گیا، دونوں دفعات کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق پامال کئے گئے، سیکشن 3 اور 16 آئین کے آرٹیکلز سے متصادم ہیں، استدعا ہے کہ عدالت سیکشن 3 اور 16 ایم پی او کو کالعدم قرار دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں