وائس کمشنرپنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ، سٹاف کی مبارکباد

بدھ 22 مئی 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) وائس کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) ذوالفقار علی کھرل نے بڑا اعزاز حاصل کیا ہے، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ایڈمنسٹریٹو سائنس اینڈ مینجمنٹ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار علی کو پنجاب یونیورسٹی کے 133کانووکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

ان کے مقالہ کا عنوان ادارہ جاتی پیچیدگی اور تنظیمی ردعمل ہے۔

ان کے مقالہ کو نجی و سرکاری شراکت داری کے تناظر میں دیکھا گیا۔ڈاکٹر ذوالفقار علی کھرل کو فیملی ممبرز اور دوست احباب کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ پنجاب سوشل سکیورٹی افسران و سٹاف کی وائس کمشنر سوشل سکیورٹی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے پر مبارک با دپیش کی اور مستقبل میں نیک تمنائوں کا اظہارکیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں