oپاکستان عوامی تحریک کا یوم تاسیس 25 مئی کو منایا جائے گا

غ* عوامی تحریک کی 35سالہ جدوجہد امن ورواداری کے فروغ کیلئے ہی:خرم نواز گنڈاپور ح*25مئی کو مرکزی سیکرٹریٹ میں 35ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی جائے گی ڑ*صوبائی و ضلعی تنظیمات بھی یوم تاسیس کے موقع پر تقاریب کا انعقاد کریں گی

بدھ 22 مئی 2024 22:30

ٴلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) پاکستان عوامی تحریک کا 35 واں یوم تاسیس 25مئی کومنایا جائے گا۔ ملک بھر میں تنظیمات کیک کاٹیں گی اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ،صوبائی،ضلعی دفاتر میں قومی و پارٹی پرچم لہرائے جائیں گے۔ 25 مئی کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں 35ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے تقریب منعقد کی جائے گی۔ صوبائی و ضلعی تنظیمات بھی 25مئی کو یوم تاسیس کے موقع پر تقاریب کا انعقاد کریں گی ،ان تقاریب میں پاکستان عوامی تحریک کی 35سالہ سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

یوم تاسیس کی تقاریب میں ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے 35سالوں میں روایتی سیاست کی بجائے علم،امن، رواداری، عوام کے حقوق اور سیاسی شعور دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کی 35سالہ جدوجہد امن، محبت، رواداری کے فروغ کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے اپنے قیام سے لے کر آج کے دن تک فرسودہ نظام کی تبدیلی، عوامی شعور کی بیداری، انسانی حقو ق کے تحفظ، معاشی و سیاسی بحرانوں کے حل اور رفاہ عامہ کیلئے آواز بلند کی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کا 35واں یوم تاسیس مرکزی، صوبائی، ضلعی اور تحصیلی سطح پر نہایت جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں