سی ٹی او لاہور کا ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے شہریوں کوسسٹم اپ گریڈیشن تک ر یلیف

جمعرات 23 مئی 2024 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) سٹی ٹریفک پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سسٹم اپ گریڈیشن تک شہریوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر چالان نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عمارہ اطہر نے یہ فیصلہ سسٹم اپ گریڈیشن کی وجہ کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آج سے27 مئی دوپہر 03 بجے تک لائسنس سسٹم معطل رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو سوشل میڈیا،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے اپ گریڈیشن کے حوالے سے آگاہ رکھا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں