ڈی آئی جی آپریشنزکی پولیس جوانوں سے ملاقات، شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت

جمعرات 23 مئی 2024 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کا ’’میٹ دی فورس پروگرام ‘‘کے تحت پولیس جوانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق محمد فیصل کامران نے جمعرات کو پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس جوانوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ہر تھانے سے دو اہلکاروں سمیت ڈولفن سکواڈ،ایلیٹ فورس،اے آرایف کے جوان شریک ہوئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ نقص امن کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف ڈٹ جائیں، تھانوں و شاہراہوں پر شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میٹ دی فورس پروگرام کا مقصد جوانوں کی ویلفیئر،نوکری سے متعلقہ مسائل حل کرنا ہے۔پولیس جوان اپنے ذاتی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر آسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں