حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموس کا دفاع ہرمسلمان پرفرض ہی: جے یو آئی

جمعہ 24 مئی 2024 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموس کادفاع ہر مسلمان پر فرض ہے، پرامن معاشرے اور خوشحالی کیلئے اسلام کے صحیح تشخص اور حضوراکرم ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا،دین اسلام ایک جامع مکمل اور کامل دین اور ضابطہ حیات ہے، جس کی تعلیمات سراسر خیر خواہی پر مبنی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نئے نئے ابھرنے والے فتنوں اور اِختلاف و اِنتشار سے امت دور رہے طاغوتی فتنے ملک میں مسلسل اسلام اور امت مسلمہ کی خلاف پھیل رہی ہے آزادی اظہارکی آڑ میں شعائر اللہ اور ناموس رسالتﷺ کی توہین اور لادینیت اور بے حیائی پھیلانے کی ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں مغربی قوتیں اسلام دشمنی میں پاگل ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں