انتہائی شرح کے ساتھ دوہری ٹیکسیشن بیگاڑ کا باعث ہے ‘ مقررین

ٹیکس نظام میں تبدیلیوں ،نئے قوانین سے متعلق آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 25 مئی 2024 14:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) ٹیکس نظام میں تبدیلیوں اور نئے قوانین سے متعلق آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور ماہر معاشیات اورٹیکس ماہرین نے شرکاء کو حکومت کی جانب سے معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے جاری اقدامات سے آگاہ کیا ۔ آگاہی سیمینار کا انعقاد ایچ بی ایسوسی ایٹس اور الٹی میٹ بزنس ایڈوائزرز کے اشتراک سے کیا گیا ۔

سیمینار سے فنانشنل ایڈوائزر عمر فاروق ،نامور ٹیکس ماہر ایچ بی ایسوسی ایٹ کے سی ای او حافظ دانش محمود سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔شرکاء کو تاجر دوست اسکیم، حالیہ جاری ہونے والے ایس آر اوز اور دیگر نئے قوانین سے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی ۔ مقررین نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیکسیشن کے بغیر ریاست کا نظام نہیں چل سکتا لیکن انتہائی شرح کے ساتھ دوہری ٹیکسیشن بیگاڑ کا باعث ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت مہم جوئی کی بجائے سب سے پہلے آگاہی دے اور ٹیکسز کی شرح اور تعداد کو کم کرکے نفاذ کرے۔ مقررین نے کہا کہ اس وقت حکومت ایک عام صارف سے بجلی کے بل میں 8سی9طرح کے ٹیکسز وصول کر رہی ہے ، جس صارف کی استعمال شدہ بجلی کی اصل قیمت تقریباً8ہزار روپے ہے وہ 3ہزار روپے سے زائد ٹیکسز کی صورت میں ادا کر رہا ہے ۔ نامور ٹیکس ماہر حافظ دانش محمود نے شرکاء کو ٹیکس نظام میں حالیہ ہونے والی تبدیلیوں ، تاجر دوست اسکیم اور ٹیکسز کی شرح کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہو ا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں