ملک میں بڑ ھتی ہوئی فر قہ وار یت کے سد باب کی اشد ضرورت ہے ‘سنی علما ء کونسل

آخر صحابہؓ کی گستاخی کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں کیوں نہیں آ رہا ‘مولانا حافظ حسین احمد

اتوار 26 مئی 2024 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) صدر سنی علما ء کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ ملک میں بڑ ھتی ہوئی فر قہ وار یت کے سد باب کی اشد ضرورت ہے، سیدنا عثمان غنیؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے مجرمو ں کا گر فتار نہ ہو نا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،آخر صحابہؓ کی گستاخی کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں کیوں نہیں آ رہا ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں کچھ مخصو ص لو گ سو چے سمجھے منصو بے کے تحت فر قہ واریت کوہوا دے کر ملک میں دنگا فسادات کرانے کی کو شش میں مصرو ف ہیں ان کی یہ کو شش کسی صور ت کامیاب نہیں ہو سکتی کیونکہ ہم آ ئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کی شراتوں کا جواب دے رہے ہیںیہ ملک ہماراہے اس کے چپے چپے کی حفا ظت کرنا ہم اپنا ایمانی فر یضہ سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سکیور ٹی اداروں کے سر براہان سے مطا لبہ ہے کہ سیدنا عثمان غنیؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے یا سین قادری اور شریک جر م کو پکڑ کر نشان عبرت بنایاجائے اورملک میں جو صحا بہ کی گستاخی کرے اسے آئین اور قانون کے مطا بق سزا دی جائے تاکہ کو ئی بد بخت آ ئندہ ایسی جسارت نہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں