-ایل ڈبلیو ایم سی اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ملک اعجاز امین

،شدید گرمی کے موسم میں فیلڈ ورکرز کیلئے واٹر کولرز اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کرنا قابل تحسین ہے ۔صدر کلین سٹی لیبر یونین

اتوار 26 مئی 2024 18:45

6 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین کی جانب سے ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کے لیے دوست اقدامات پر مشکور ہیں۔شدید گرمی کے موسم میں فیلڈ ورکرز کیلئے واٹر کولرز اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 500 سے زائد منی ڈمپرز ڈرائیورز کو واٹر کولر مہیا کر دیئے گئے ہیں۔

منی ڈمپرز ورکشاپ سے فیلڈ میں جاتے ہوئے ٹھنڈا پانی بھریں گے اور فیلڈ میں کام کرنے والے ورکرز کو ٹھنڈے پانی کی دستیابی ممکن بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار صدر کلین سٹی لیبر یونین ملک اعجاز امین نے ترجمان مرکزی پریس کلب کاہنہ سجاد علی شاکر سے گفتگو کے دوران کیا نکا مزید کہنا تھا کہ بابر صاحب دین کی جانب سے ہیلتھ سیفٹی کے تحت ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے فیلڈ سٹاف کے لیے پی-کیپ، اور ہیٹس کی فوری پروکیورمنٹ کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ اپنے سینٹری ورکرز کو تمام تر سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہے۔شہر کی مکمل صفائی کا سہرا ہمارے ورکرز کے سر ہے۔ ہمارے ورکرز ہمارے اصل ہیروز ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ہمارے ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں، انکی فلاح و بہبود ایل ڈبلیو ایم سی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ورکرز کے مسائل کو بر وقت حل کرنے سے بہتر سروس ڈلیوری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں