ٹ*اطاعت رسو ل ؐدنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہی:میاں اسلم ندیم

ھ* پاکستان کے حالات اس وقت سدھریں گے جب اس ملک میں حقیقی طورپر نظام مصطفیؐ نافذ ہوگا ٰ بد قسمتی سے ہم سیرت طیبہؐ سے دور ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے ہماری زندگیوں میں بحرانوں کا سامنا ہے

اتوار 26 مئی 2024 18:45

ا*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) مسلم لیگ( ن ) کی مرکزی جنرل کو نسل کے ممبر ،علماء و مشائخ ونگ لاہور ڈویژن کے سیکرٹری جنرل میاں محمد اسلم ندیم نے کہاہے کہ اطاعت رسو ل ؐدنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے، پاکستان کے حالات اس وقت سدھریں گے جب اس ملک میں حقیقی طورپر نظام مصطفیؐ نافذ ہوگا ، بد قسمتی سے ہم سیرت طیبہؐ سے دور ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے ہماری زندگیوں میں بحرانوں کا سامنا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ رب اللعالمین نے حضور ﷺکے ذکر کو قیا مت تک کے لئے بلندو با لا کر دیا ہے نبی ﷺکی عظمت کے ڈنکے تا قیا مت بجتے رہیں گے دنیا بھر کی مساجد سے پانچ وقت کی اذانیں رحمت اللعالمین ﷺکی محبت کا پیغام دیتی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ آپﷺ کی زندگی حاکم وقت اورپورے عالم کے لئے نمونہ کامل ہے،آپﷺ کی زندگی بھی اسو حسنہ ہے کیوں کہ آپؐ اسلامی مملکت کے ایک عادل سربراہ بھی تھے اور آپؐ نے اس مملکت کو نہایت کامیابی کے ساتھ چلایا۔

(جاری ہے)

آپ ﷺکی سیرت ایک قاضی اور جج کے لئے بھی بہترین نمونہ ہے، کیوں کہ آپؐ ایک عادل اور منصف قاضی بھی تھے اورآپ ﷺنے قضا اورعدل وانصاف کے وہ اصول بیان فرمائے،آپﷺ کی زندگی فوجی جرنیل اور بہادر سپاہی کے لئے اسو حسنہ ہے کیونکہ آپ ؐنے ایک فوجی قائد کی شجاعت، تدبراور شفقت جیسی اعلی صفات موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں