شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

اتوار 26 مئی 2024 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز کے ذریعے ایک ہی چھت تلے 15 مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکز پہلی شفٹ پیر کو احمد ٹریولر شفیق آباد، منگل کو مین بازار شاہدرہ، بدھ کولوہے والی پلی بادامی باغ،جمعرات کو کلب چوک شاد باغ اور جمعہ کواسلام پورہ میں موجود ہو گی جبکہ دوسری شفٹ بروزپیر سبزی منڈی بادامی باغ،منگل کوبیگم کوٹ شاہدرہ ٹان،بدھ کو ابوبکر روڈ بادامی باغ، جمعرات کونولکھا بازار اورجمعہ کو مصری شاہ موجود ہوگی۔

محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ موبائل پولیس خدمت مرکز سمیت دیگر پولیس خدمت مراکز بھی سروسز ڈیلیوری کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔شہری سہولیات کے حصول کیلئے مطلوبہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔انہوںنے کہا کہ موبائل خدمت مرکز کا دوشفٹوں میں فراہمی کا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں