اپلائیڈ فار،غیر نمونہ، بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

شہری ای چالان سے بچنے کے لئے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ اور نمبر پلیٹس غیر واضح جگہ پر لگاتے ہیں‘سی ٹی او لاہور

پیر 27 مئی 2024 12:58

اپلائیڈ فار،غیر نمونہ، بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے اپلائیڈ فار،غیر نمونہ، بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ شہری ای چالان سے بچنے کے لئے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ اور نمبر پلیٹس غیر واضح جگہ پر لگاتے ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد ای چالان سے بچنے کے لئے نمبر پلیٹس پر سیاہ پیپر لگا لیتے ہیں، قانون شکن افراد اور جرائم پیشہ افراد اپنی شناخت چھپانے کے لئے جعلی اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں، نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں گا، موٹرسائیکل، گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹمپرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے۔

(جاری ہے)

مقدمات موٹروہیکل آرڈیننس آرڈنینس 97اے کے تحت درج ہونگے۔سی ٹی او لاہور نے کہا کہ شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں پر خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جائے گا، ایسے شہری جنہوں نے نمبر پلیٹس کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے وہ ایکسائز سلیپ ساتھ رکھیں، ایسی وہیکلز کیخلاف کارروائی کرنے سے قانون شکن عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں