رائمہ خان کی بہن کی شادی میں اداکارہ ہما علی نے ڈانس کا مقابلہ جیت لیا

پیر 21 جنوری 2019 13:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) اداکارہ رائمہ خان کی بہن کی شادی میں اداکارہ ہما علی نے ڈانس کا مقابلہ جیت لیا ۔ رائمہ خان اور ہما علی کی آپش میں بڑی گہری دوستی ہے اور اسی وجہ سے ہما علی شادی کی تمام تقریبات میں پیش پیش رہیں اور دیگر اداکارائوں کے مقابلے میں ڈانس کا مقابلہ بھی انہوں نے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

رائمہ خان کی بہن کی شادی میں تھیٹر سے تعلق رکھنے والے ستاروں میں عائشہ چوہدری ،تعبیر برال ،ماہم رحمان ،عینی طاہرہ ،نسیم وکی ،ناصر چینوٹی ،قیصر پیا ،ڈاکٹر اجمل ملک ،چنگیز اعوان ،شانزہ ،آفرین پری ،پائل چوہدری ،قیصر ثناء اللہ ،وسیم پنوں ،شکیل چن ،طاہر نوشاد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں