سفارش اور شارٹ کٹ پر یقین نہیں رکھتی‘ محنت سے مقام حاصل کیا ہے‘شاہدہ منی

جمعرات 3 جنوری 2013 14:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء) گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ میں سفارش اور شارٹ کٹ پر یقین نہیں رکھتی‘ محنت سے مقام حاصل کیا ہے اور حکومتی ایوارڈ بھی میری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران شاہدہ منی نے کہا کہ بہت سے لوگ آگے بڑھنے کیلئے شارٹ کٹ اور سفارش کا سہارا لیتے ہیں لیکن میں نے کبھی ایسا نہیں کیا اور آج مجھے جو بھی مقام حاصل ہے وہ میری محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری بہترین کارکردگی پر ہی مجھے حکومتی ایوارڈ ملتے ہیں اور میری مخالفین کو چاہئے کہ وہ حسد کرنے کی بجائے محنت کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں