گلوکارہ رومانہ ستار کی کراچی میں منعقدہ میوزیکل شو میں پرفارمنس

ملکہ ترنم نور جہاں کی بہت بڑی مداح ہوں ،انہی کے گیت پیش کرتی ہوں ‘ گفتگو

جمعرات 14 نومبر 2019 11:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) گلوکارہ رومانہ ستار نے کراچی میں منعقدہ میوزیکل شو میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گانے پیش کر کے خوب داد وصول کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میںملکہ ترنم نور جہاں کی بہت بڑی مداح ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے ذاتی گیتوں کے علاوہ صرف ملکہ ترنم نور جہاں کے گائے ہوئے گیت پیش کروں ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے مجھے ملکہ ترنم نور جہاں جیسا مقام ملے او رمیں اس کیلئے بھرپور محنت کر رہی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں