بابراعظم کی جانب سے شادی کی پیشکش پرمیری طرف سے معذرت، نازش جہانگیر

منگل 23 اپریل 2024 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے شادی سے متعلق سوال پر جواب وائرل ہوگیا۔حال ہی میں نازش جہانگیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اداکارہ سے دلچسپ سوالات کیے۔

(جاری ہے)

سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے نازش جہانگیر سے پوچھا کہ اگر آپ کو پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو آپ کا جواب کیا ہوگا مداح کے سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ ‘‘میں معذرت ہی کروں گی’’۔نازش جہانگیر کے جواب کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پبلک سے پرائیوٹ کردیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں