اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا

منگل 14 مئی 2024 22:06

اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) فلمسٹاراداکارہ اور ماڈل میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرا نے خوبصورت تصاویر پر مشتمل پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں یتیم بچوں کے ہمراہ یادگار لمحات گزارتے دیکھا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

گلابی حسین جوڑے میں ملبوس اداکارہ کے چہرے پر خوشی اور اطمینان دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ خاص دن کسی خاص جگہ موجود ہیں جس کا ذکر انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں بھی کرڈالا۔

اداکارہ نے طویل نوٹ لکھتے ہوئے بتایا کہ اس سال میں نے اپنی سالگرہ لاہور کے ایک یتیم خانے میں ننھے، معصوم فرشتوں کے ساتھ گزارنے کا انتخاب کیا ہے۔میرا کا کہنا تھا کہ،میں نے ان یتیم اور بے سہار بچوں کے لیے چھوٹے چھوٹے تحائف خریدے جس کے لیے تمام بچے بہت پرجوش، اور شکر گزار تھے۔یہ پورا تجربہ انتہائی دل کو گرما دینے والا اور روح افزا تھا، خاص طور پر ان چھوٹے یتیم یا لاوارث بچوں کے چہروں پر پھیلی مسکراہٹ کو دیکھ کر۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں