پی ٹی وی اپنے تمام پروگرامز کی باقاعدہ رجسٹریشن پائریسی قانون کے تحت کروائے گا

پیر 12 جنوری 2009 13:56

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء )پی ٹی وی اپنے تمام پروگرامز کی باقاعدہ رجسٹریشن پائریسی قانون کے تحت کروائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ایک خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی وی کے پرانے پروگرام مختلف نجی چینلز پر چوری چھپے دیکھائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی وی کی ساکھ متاثر ہوتی ہے خاص طور پر حالیہ محرم الحرام کے حوالے سے کچھ نجی ٹی وی چینلز نے چوری چھپے پی ٹی وی کے تیار کردہ متعدد پرواگرامز آن ائیر کر دیئے چنانچہ اب سختی سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ پی ٹی وی اپنے پروگراموں کوچوری چھپے دکھائے جانے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریگااور اس سلسلہ میں اپنے شعبہ ریکارڈ کے اندر بھی تبدیلی لائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں