پانچواں شامی میموریل ویٹرنز کرکٹ کپ ‘ترک پلاسٹ نے لاہور سپارٹنز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

پیر 8 اکتوبر 2018 18:58

پانچواں شامی میموریل ویٹرنز کرکٹ کپ ‘ترک پلاسٹ نے لاہور سپارٹنز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
لاہور۔8اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2018ء) گولڈن ایگلز کے زیراہتمام پانچویں شامی میموریل ویٹرنز کرکٹ کپ کے مقابلے شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ میں جاری ہیں،گذشتہ روز ترک پلاسٹ نے لاہور سپارٹنز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، لاہور سپارٹنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے، مدثر راٹھور نے 32 اور حافظ وسیم نے 18 رنز بنائے، ترک پلاسٹ کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رانا نوید الحسن نے 27رنز دیکر تین، ندیم بیگ 15 رنز دیکر دو، ندیم بوٹا 23رنز دیکر دو، اشفاق اسلم نے 4رنز دیکر ایک جبکہ اور رضوان احمد نے 9رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کیں، جواب میں ترک پلاسٹ نے 16.2 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا، عدنان خان نے 41، حماد مقبول 31 اور اشفاق اسلم نے 36 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، لاہور سپارٹنز کی طرف سے عثمان شاہد نے 7رنز دیکر دو وکٹ حاصل کیں، ندیم غوری، محمد آصف امپائر جبکہ ساجد عثمان سکورر تھے، میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے سی ای او ترک پلاسٹ حماد مقبول نے رانا نوید الحسن کو مین آف دی میچ کا انعام دیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں