نئے کرکٹ کوچ کی تقرری کا اختیار نہیں، نجم سیٹھی

جمعرات 2 جنوری 2014 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ نئے کرکٹ کوچ کی تقرری کا اختیار نہیں، ڈیو واٹمور پاکستان سری لنکا سیریز کے بعد کوچ نہیں رہیں گے۔ اختیار نہ ہونے کی وجہ سے نئے کوچ کی تلاش کا نہیں سوچا۔

(جاری ہے)

برطانوی نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ اختیارات نہ ہونے کے سبب سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر نہیں کر پا رہا، سلیکٹرز کے معاہدوں کی تجدید بھی ہر ماہ ہو رہی ہے، بولنگ کوچ محمد اکرم کے معاہدے کی بھی ہر ماہ تجدید کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہاسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ رواں ماہ متوقع ہے، امید ہے فیصلہ میرے حق میں ہوگا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں مجھے کپتان کی تقرری سے نہیں روکا گیا، مصباح الحق کو 2015ء کے ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں