برائیٹو پینٹس لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2021ء کے دوسرے روز تین میچز کھیلے گئے

بدھ 8 دسمبر 2021 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام برائیٹو پینٹس لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2021ء کے دوسرے روز تین اہم میچز کھیلے گئے جن میں ٹیم ایچ این پولو، ری مائونٹس اور باڑیز/بی این ٹو کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں برائٹو پینٹس کے تعاون سے منعقدہ لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ کے میچز دیکھنے کیلئے فیملیز اور ممبرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پہلے میچ میں ٹیم ایچ این پولو نے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی ٹیم کو 6-5 سے ہرا دیا۔ایچ این پولو کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چار اور لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس نے دو گول سکور کیے جبکہ ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی طرف سے ایندرس لورنٹے نے چار جبکہ میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ری مائونٹس نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوایج کیبلز /رضویز کی ٹیم کو 5-4 سے ہرا دیا۔

ری مائونٹس کی طرف سے عمران شاہد نے تین، سوار نعیم اور راجہ تیمور ندیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف نیوایج کیبلز /رضویز کی طرف سے تھامس میرینو نے تین جبکہ ابھرتے ہوئے نوجوان تراب رضوی نے ایک گول سکور کیا۔ تیسرے میچ میں باڑیز /بی این ٹو نے گارڈ گروپ کو 7-3 سے ہرا دیا۔ باڑیز /بی این ٹوکی طرف سے بابر نسیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور ارینسٹو ٹروٹز کے ساتھ تین تین گول سکور کیے جبکہ ساتواں گول حمزہ مواز خان نے سکور کیا۔

گارڈ گروپ کی طرف سے محمد رضا نے دو جبکہ لیفٹیننٹ کرنل رب نواز ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز9 دسمبربروز جمعرات کو دوپہر بارہ بجے برائٹو پینٹس اور لاہور پولو کلب کی مینجمنٹ ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کیلئے پریس کانفرنس کریں گے۔تین اہم میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں