سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت پنجاب سٹیڈیم میں اہم اجلاس

سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ ، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، رائزنگ پنجاب گیمز اور سالانہ سپورٹس کیلنڈر پر تبادلہ خیال پنجاب سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کی رقم میرٹ پر مستحق کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائیگی،سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں‘ سیکرٹری سپورٹس

منگل 23 اپریل 2024 19:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت پنجاب سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ منگل کے روز ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے خصوصی شرکت کی ہے،اجلاس میںسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کے استعمال اور پالیسی ، انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے سلیکشن کمیٹیوں، رائزنگ پنجاب گیمز اور سالانہ سپورٹس کیلنڈر پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاہے، اجلاس میں انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور رائزنگ پنجاب گیمز کے ٹاپ پرفارمر کھلاڑیوں کو وظائف دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ پنجاب سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کی رقم میرٹ پر مستحق کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی،انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور رائزنگ پنجاب گیمز کے منتخب کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر وظائف دیئے جائیں گے اور اس سلسلے میں سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس فرحان فاروق، ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس مرحبا نعمت، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد، محکمہ خزانہ کے نمائندے اور جنرل منیجر پنجاب پنشن فنڈ نے شرکت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں