پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران آن لائن جوے کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران آن لائن جوا کھیلنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ چھاپے مارے جائیں، جوے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکانٹس اور ایپس پر نظر رکھی جائے۔بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا آن لائن جوئے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔سی سی پی او کے مطابق رواں سال قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 423 مقدمات درج کیے گئے، رواں سال 1863 ملزمان گرفتار، 54 لاکھ 39 ہزار 300 سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں