کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت سینئر قومی کھلاڑیوں پر مشتمل 11 رکنی ٹیم مارچ کے آخری ہفتے لاڑکانہ پہنچے گی

اتوار 4 فروری 2018 20:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2018ء) لاڑکانہ کے کرکٹرز کو مستقبل میں مواقع فراہم کرنے اور لاڑکانہ کی کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت سینئر قومی کھلاڑیوں پر مشتمل 11 رکنی ٹیم مارچ کے آخری ہفتے لاڑکانہ پہنچے گی جہاں پاکستان کرکٹ اسٹارز اور لاڑکانہ کرکٹ اسٹارز کے درمیان دوستانہ ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔

اس سلسلے میں میچ کے آرگنائیزر حق نواز بلوچ نے لاڑکانہ پریس کلب میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاڑکانہ کے نوجوان کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں انہیں مستقبل میں بہتر مواقع فراہم کرنے اور یہاں کی کرکٹ کے فروغ کے لیے پہلے ٹی 20 میچ 16 فروری پر ہونی تھی لیکن دبئی میں پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے اسے ملتوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شہر کے پی سی بی گرائونڈ پر مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان کرکٹ اسٹارز اور لاڑکانہ کرکٹ اسٹارز کے درمیان ٹی 20 کا دوستانہ میچ کھیلا جائے گا تاکہ یہاں کے لوگوں کو تفریح کے بھی مواقع فراہم کیے جاسکیں۔ حق نواز بلوچ نے مزید بتایا کہ پاکستان سپر اسٹارز کی 11 رکنی ٹیم میں سینیئر کھلاڑی عبدالرزاق، یونس خان، قومی کرکٹ میں شامل کھلاڑی کامران اکمل، عمر اکمل، عدنان اکمل، وہاب ریاض اور سلمان بٹ شامل ہونگے جبکہ لاڑکانہ کی ٹیم میں سینیئر کھلاڑی عبدالرحیم، محمد صدیق، شمس قاضی، شاہنواز ڈاہانی اور دیگر شامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں