صوبائی وزیر صحت کی ہدایات پر پبلک ہیلتھ سکول لاڑکانہ میں ملیریا سے بچائو حوالے سیمینار کا انعقاد

پیر 13 مئی 2024 20:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو کی ہدایات پر پبلک ہیلتھ سکول لاڑکانہ میں ملیریا سے بچاؤ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایچ او لاڑکانہ ڈاکٹر شوکت علی ابڑو، ڈاکٹر فرمان علی ابڑو، ڈاکٹر ظفر محمود عباسی، نوشابہ نفیس ابڑو، ڈاکٹر تنویر احمد گاد اور سرسو کی ٹیم نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او لاڑکانہ ڈاکٹر شوکت علی ابڑو نے کہا کہ ملیریا تیزی سے پھیل رہا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ کھڑے پانی کو ختم کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ بخار کی صورت میں مریض کو جلد از جلد قریبی ہسپتال لے جایا جائے۔ ڈاکٹر فرمان ابڑو نے کہا کہ ملیریا کی ادویات اور ٹیسٹ ہر ہسپتال میں مفت ہیں، جتنا ممکن ہو مریض کا علاج کیا جائے۔ سکول کی پرنسپل ڈاکٹر سکینہ گاد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ہیلتھ سکول ہر لحاظ سے آگے ہے، ملیریا کی آگاہی کے لئے ایل ایچ وی اور سی ایم ڈبلیو اپنا کردار ادا کر رہی ہیں جن کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں