لاڑکانہ پولیس نے دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ہفتہ 25 مئی 2024 21:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) لاڑکانہ پولیس نے اپنے دو ماہ کی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے بتایا کہ لاڑکانہ پولیس نے دو ماہ کے اندر ڈاکوؤں اور سماج دشمن عناصروں سے 78 مقابلے کرکے ایک ڈاکو کو دو طرفہ فائرنگ میں ہلاک جبکہ 22 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کی 37 گیگز کو برسٹ کرکے 111 ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا گیا، لاڑکانہ پولیس نے 84 اشتہاری اور 246 روپوش ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے، اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 76 مقدمات درج کر کے 76 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبصے سے 64 پسٹلز، 12 ریوالور، ایک شارٹ گن اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ پولیس نے ڈرگ ڈیلرز کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے 122 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرکے 113 مقدمات درج کر لیے ہیں، گرفتار ڈرگ ڈیلرز سے 90 کلو 690 گرام چرس، ایک کلو آفیم، 2865 گرام آئیس، 795 گرام ہیروئین، شراب کی 71 بوتلیں، 33 کلو 125 گرام گٹکا، 72 کلو 500 گرام بھنگ برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران 10 عدد چوری شدہ کاریں اور 4 ٹریکٹرز برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ 35 مال مویشی بھی شامل ہیں، لاڑکانہ پولیس نے کاروائیوں کے دوران 3 مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے، انہیں کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کی نشاندہیوں پر چوری شدہ و چھینی جانے والی 83 موٹرسائیکلیں، 3 چنگچی رکشہ اور ایک لوڈر رکشہ برآمد کرلیا گیا ہے، ڈکیت گینگز اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کامیاب کاروائیوں کے دوران چوری شدہ و چھینی گئی سترہ لاکھ کیش، 12 تولے تلائی زیورات اور 97 موبائل فونز بھی برآمد کرلی گئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ سماج دشمن عناصروں کے خلاف کچے اور پکے کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن بھی کیا گیا جو تا حال جاری ہے، جبکہ ایس ایس پی آفیس میں سینکڑوں درخواست گزاروں اور سائلین کے مسائل سن کر موقع پر ہی درجنوں مسائل حل کرنے کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں