ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی عطائی ڈاکٹروں ، غیر قانونی لیبارٹریوں اور بلڈ بینکوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

منگل 14 مئی 2024 20:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ عطائی ڈاکٹروں ، غیر قانونی لیبارٹریوں اور بلڈ بینکوں کے خلاف کارروائی تیز کریں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ میٹنگ کی،جس میں لاڑکانہ کے ڈی ایچ او اور محکمہ صحت کے دیگر حکام نے لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر کو عطائی ڈاکٹروں، لیبارٹریوں اور غیر قانونی بلڈ بینکوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر نے عملداروں کو کارروائی بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں عطائی ڈاکٹروں کے کلینک بند کئے جائیں،کسی بھی غیر قانونی چیز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی بلڈ بینکس اور لیبارٹریوں کو سیل کیا جائے، اس سلسلے میں کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں