چیئرمین لاڑکانہ بورڈ آف ایجوکیشن کا امتحان 2024 کے دوران عملہ کو طلباء کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم

منگل 14 مئی 2024 21:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) چیئرمین لاڑکانہ بورڈ آف ایجوکیشن کا امتحان 2024 کے دوران عملہ کو طلباء کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان 2024 کے دوران طلبہ کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لیے برف کی خریداری 50 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے، یہ حکم فوری طور پر نافذ کیا گیا ہے جس کا اطلاق گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان 2024 کے دوران ہوگا۔ اس سلسلے میں امتحان کی نگرانی کرنے والے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ امتحان کے دوران طلباء کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں