لاڑکانہ، عدالت نے قتل کاجرم ثابت ہونے پرملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی

جمعرات 16 مئی 2024 21:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) لاڑکانہ کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمرقید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو بری کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کی فرسٹ ایڈیشنل سیشن اینڈ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ میں سال 2021 کے دوران لاڑکانہ شہر کے تھانہ رحمت پور کی حدود رحمت پور لطیف کالونی میں بچوں کے معاملے پر ہونے والے جگھڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والے یوسف مگسی کے قتل مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم صدام حسین مگسی کو عمرقید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم مزید ایک سال قید کاٹے گا جبک عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر دو ملزمان اللہ بخش عرف میرگل مگسی اور ثمیر مگسی کو بری کردیا، واضح رہے کہ مقتول یوسف مگسی کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے محمد اسماعیل مگسی کی مدعیت میں رحمت پور تھانے میں تین ملزمان صدام حسین مگسی، اللہ بخش عرف میرگل مگسی اور ثمیر مگسی کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں