لاڑکانہ میں پولیس مقابلہ،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اتوار 19 مئی 2024 21:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کے مطابق تھانہ علی گوہر آباد کی حدود میں گشت پر معمور پولیس اور پھل روڈ پر واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت سراج ولد نثار اوڈھو رہائشی لہر کالونی لاڑکانہ کے طور پر ہوٸی ہے، مذکورہ ڈاکو چند دن قبل موٹر سائیکل پر سوار اپنی گینگ کے ہمراہ لاہوری محلہ والے علاقے میں لوٹ مار والی واردات میں ملوث ہے، جس کے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایک روز قبل مذکورہ گینگ کے سرغنہ ابراھیم چانڈیو کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جاچکا ہے دیگر ملزمان کو بھی تمام جلد گرفتار کیا جائے گا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں