لاڑکانہ میں شدید گرمی کے الرٹ کے بعد تعلیمی اداروں کے اوقات میں تبدیلی

پیر 20 مئی 2024 22:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) لاڑکانہ کی ضلعی انتظامیہ نے شدید گرمی کے الرٹ کے پیش نظر نجی اور سرکاری سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر چیئرمین و ڈی ڈی ایم اے لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 18 مئی تک شدید گرمی کے متعلق الرٹ جاری کرنے کے پیش نظر ضلع لاڑکانہ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے پرنسپلز کو ہدایات جاری کیں کہ طلباء اور اساتذہ کو 22 سے 27 مئی تک گرمی کی شدید لہر سے بچاؤ کے لیے سکول کے اوقات پیر سے جمعرات صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک اور جمعہ کو صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک مقرر کردیئے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیہ میں تمام سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی اور ہیٹ سٹیبلائزیشن سنٹرز قائم کیے جائیں جہاں اس مقصد کے لیے تربیت یافتہ اساتذہ کو تعینات کیا جائے، اداروں کے سربراہان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں