لاڑکانہ ، گرمی کی لہر کے پیش نظر گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 28 مئی تک ملتوی

پیر 20 مئی 2024 22:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ لاڑکانہ نے گرمی کی لہر کے پیش نظر (کل) منگل 21 مئی سے شروع ہونے والے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے گرمی کی لہر کے پیش نظر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کی ہدایات پر چیئرمین تعلیمی بورڈ لاڑکانہ نے 21 مئی سے شروع ہونے والے امتحانات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق تعلیمی بورڈ کی زیر نگرانی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات اب 28 مئی سے شروع ہوں گے ، امتحانات سے متعلق نظرثانی شدہ ٹائم ٹیبل بھی جلد جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں