ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی زیر صدارت میں مدارس کے منتظمین کے ساتھ اجلاس

بدھ 15 مئی 2024 23:33

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی زیر صدارت میں مدارس کے منتظمین کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا ہے اجلاس کے دوران مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ مدارس کے منتظمین کو طلبا و طالبات کے لئے کھیل کے ٹورنامنٹ سمیت غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے ضلعی انتظامیہ مواقع فراہم کرے گا اور مختلف ایوینٹس منعقد کرائے گا جبکہ مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے لئے دینی و دنیاوی تعلیم کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ حب کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے کونسلر مولانا شاہ محمد صدیقی مولوی اسلم مولوی امان اللہ مینگل و دیگر علمائے کرام سمیت ضلعی اسپورٹس آفیسر خدابخش بلوچ بھی اجلاس میں موجود تھے مدارس کے منتظمین نے ڈپٹی کمشنر حب کی تعاون کی یقین دہانی کرانے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں