ڈپٹی کمشنر حب نے صنعتی زون اور زرعی ایریاز میں پانی کی عدم فراہمی سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا

جمعہ 17 مئی 2024 19:42

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے حب کے صنعتی زون اور زرعی ایریاز میں پانی کی عدم فراہمی سے متعلق عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ایریگیشن ایکسیئن حب اور پی ایچ او ایکسیئن حب حکام کو دفتر طلب کرکے پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔حب لیڈا انڈسٹریل زون اور محکمہ پی ایچ ای حب کے تالابوں کو حب ڈیم کے پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

ایگزیکٹیو انجینئر ایریگیشن کینال نے ہیوی مشینری سائٹ پر پہنچا کر صفائی و مرمتی کام جنگی بنیادوں پر مکمل کروادیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب کے جاری کردہ ہینڈآئوٹ کیمطابق ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے لسبیلہ کینال کی مینٹیننس کی وجہ سے ضلع حب کے شہری صنعتی زون اور زرعی ایریاز میں پانی کی عدم فراہمی سے متعلق عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ایریگیشن ایکسئن حب اور پی ایچ او ایکسئن حب حکام کو دفتر طلب کرکے پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

انجینٹر عبدالجبار زہری ایکسئن ایریگیشن کینال حب نے یومیہ 2 لاکھ گیلن پانی کی شارٹ فال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کینال کے محنتی عملے اور انجینئرنگ سیکشن کیساتھ ملکر ذمہ داری نبھائے سرکاری ذرائع کیمطابق 33 کلومیٹر طویل لسبیلہ کینال کی بروقت مینٹیننس مشکل کام تھا انجینئر ایریگیشن کینال کی زیرنگرانی ٹیم نے خوش اسلوبی سے مقررہ وقت سے قبل مرمتی کام مکمل کروایا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں