بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح لورالائی میں کورونا کے خاتمے کیلئے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ڈاکٹر شبیر احمد مینگل

لورالائی کے 20یونین کونسل میں یہ ویکسین لگائی جائیگی ،مہم 10دسمبر تک جاری رئیگی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر

بدھ 1 دسمبر 2021 23:38

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر شبیر احمد مینگل،ایم اینڈ ای افیسر ای پی ائی میرزادہ کاکڑ ،اسحاق خان نے ای پی ائی سنٹر میں پریس بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح لورالائی میں کرونا کے خلاف اور اس موذی مرض کے خاتمے کے لئے کرونا ویکسینیشن مہم کا اغاز کردیا گیا ہے جس میں لورالائی کے 20یونین کونسل میں یہ ویکسین لگائی جائیگی اور محکمہ صحت کے ٹیمیں گھر گھر جاکر ویکسنیشن کا عمل مکمل کرائیگی۔

(جاری ہے)

12سال سے لیکر 17سال کے بچوں کو فائیزر اور 18سال سے لیکر اوپر تک تمام عوام کو پاک ویک ویکسین لگائی جائیگی اور یہ مہم 10دسمبر تک جاری رئیگی اس سلسلے میں لورالائی کے تمام عوام علماء کرام اساتزہ کرام قبائلی عمائدین سے اس قومی مہم کو کامیاب اور محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔اور کسی بھی صورتحال میں ای پی ائی کنٹرول روم سے رابطہ کیا جاسکتا ہے

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں