ڈپٹی کمشنر لورالائی کی زیر صدارت تعلیم بارے اجلاس

ضلع بھر میں تعلیمی نظام کو یقینی بنانے کیلئے ایجوکیشن آفیسران کے تعاون و معاونت سے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری کے ساتھ ادا کریں،میر ان بلو چ

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت تعلیم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی عمران الحسینی نے ڈپٹی کمشنر کو میلٹی میڈیا کے زریعے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئے جس میں بند سکول کھولنے غیرحاضر اساتذہ کرام کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے اور تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھانے سمیت دیگر کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تعلیمی نظام کو یقینی بنانے کیلئے ایجوکیشن آفیسران کے تعاون و معاونت سے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری کے ساتھ ادا کریں اور جائے تعیناتی پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں غیر حاضر رہنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں بند سکول کو کھولنے اور ان میں اساتذہ کی تعیناتی کے لیے بھی غور وخوض کیا جا رہا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں اپنی آنے والی نئی نسل کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے بعد ازیں ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے لورالائی میں جاری انٹرمیڈیٹ امتحانی سنٹر تحصیل مخیترکا دور بھی کیا اور وہاں پر تعینات امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ تعلیمی شعوری لحاظ سے بہترین نشوونما وتربیت کیلئے نقل ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ ہم سب پر فرض ہے انہوں نے امتحانی سنٹر میں سیکیورٹی کی صورتحال اور طلبائ کو دیئے گئے سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں