مانسہرہ،چھٹیوں کی اکٹھی فیسیں وصول کرنے والے پرائیویٹ سکول کے خلاف کارروائی، ایک شخص گرفتار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:05

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ نے موسم سرما کی چھٹیوں کی اکٹھی فیسیں وصول کرنے پر مانسہرہ کے ایک پرائیویٹ سکول کے خلاف کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ذرائع نے بتایا کہ ایک بڑی چین رکھنے والے پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے طلباء نے شکایت کی تھی کہ ان سے دو ماہ کی اکٹھی فیس وصول کی جا رہی ہے جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ خرم رحمن جدون نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سرکاری کام میں مداخلت کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس ضمن میں انتظامیہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ دو ماہ کی اکٹھی فیس وصول کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس سلسلہ میں دو ماہ کی اکٹھی فیسیں وصول کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں