ڈی پی او مانسہرہ نے ایس ایچ او تھانہ دربند محمد نواز کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر معطل کر دیا، محکمانہ کارروائی کا حکم

جمعہ 18 ستمبر 2020 13:46

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمٰن نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کو ایس ایچ او تھانہ دربند محمد نواز کو اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر کے لائن حاضر کرنے اور محکمانہ کارروائی کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دربند کے خلاف شکایت موصول ہونے پر ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی او مانسہرہ کو انکوئری کا حکم دیا، انکوئری رپورٹ کے بعد ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ دربند اور ایس آئی محمد نواز کو معطل کر کے پولیس لائن حاضر کرنے اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیدیا۔

اس حوالہ سے ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمٰن نے کہا کہ ہزارہ پولیس انسانی حقوق کی پاسداری کے علمبردار ہے اور کسی صورت بھی ایسے انسانیت سوز واقعہ کو برداشت نہیں کرے گی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایسے عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور محکمہ پولیس کو بھی ایسے عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں