ماہ محرم الحرام کے تقدس کو بحال رکھتے ہوئے قیام امن کو یقینی بنایا جائے گا، ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ

پیر 2 ستمبر 2019 14:44

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ صداقت نثار خان نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام کے تقدس کو بحال رکھتے ہوئے قیام امن کو یقینی بنایا جائے گا۔ محرم الحرام میں قیام امن کیلئے سیکورٹی کے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سوموار کو اپنے دفتر میں تحصیل بالاکوٹ کے علماء کرام کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی ان کی ترجیح ہے اور وہ انشاء الله علماء کرام کے تعاون سے محرم الحرام کے تقدس و احترام کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے اجلاس میں شریک تمام علماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں گے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں