بالاکوٹ میں 40 جامع مساجد میں سولر سسٹم تنصیب کی منظوری

ہفتہ 21 ستمبر 2019 12:03

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) رکن صوبائی اسمبلی سید احمد حسین شاہ کی کاوشوں سے بالاکوٹ میں 40 جامع مساجد میں سولر سسٹم تنصیب کی منظوری دیدی گئی، دیگر مساجد میں سولر سسٹم کی تنصیب دوسرے فیز میں کی جائے گی۔ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نے سید احمد حسین شاہ کی تجویز پر تحصیل بالاکوٹ کی 40 جامع مساجد کو پہلے فیز میں سولر انرجی فراہم کرنے کی اصولی طور پر منظوری دیدی ہے جبکہ دوسرے فیز میں تحصیل بالاکوٹ کی دیگر مساجد کو بھی شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جن جامع مساجد کیلئے سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں جامع مساجد ابوبکر صدیق بٹہ کنڈی، جامع مسجد پل بٹہ کنڈی، مسجد عمر فاروق سہوچ جامع مسجد ناران، جامع مسجد راجوال، جامع مسجد کاغان، جامع مسجد درمیانہ گراں کاغان، جامع مسجد لڑی، مسجد بلال باڑی کاغان، جامع مسجد پھاگل، جامع مسجد مہانڈری، تبلیغی مرکز جرید، جامع مسجد بھونجہ، جامع مسجد بیلہ پارس، مسجد باڑی پارس، مسجد چونٹیاں پارس، جامع مسجد گھنول، جامع مسجد سنگڑ، مدرسہ جامع سید احمد شہید بالاکوٹ، جامع مسجد شوہال میدان، جامع جامع مسجد نڑاہ، مسجد بالا پیر گرلاٹ، مسجد محمدی گرلاٹ، جامع مسجد شوہال معزالله، مسجد پت سیری شوہال، جامع مسجد تلہٹہ، جامع مسجد لوئر حصاری، جامع مسجد ہنگرائی، جامع مسجد بیلہ پارس، جامع مسجد کھیت سراش، جامع مسجد کرنول، جامع مسجد دوگہ، جامع مسجد خیرآباد، جامع مسجد گل ڈھیری، جامع مسجد گڑھی حبیب الله، جامع مسجد برار کوٹ، جامع مسجد حسہ، جامع مسجد کیوائی شامل ہیں جن کو سولر سسٹم فراہمی کی مکمل طور پر منظوری ہو چکی ہے اور جلد اس کی تنصیب شروع ہو گئی جبکہ دوسرے فیز میں رہ جانے والی مساجد شامل کیا جائے گا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں