جرید میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہونے والی آتشزدگی سے رہائشی مکان جل کر خاکستر

ہفتہ 23 نومبر 2019 11:09

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2019ء) بالاکوٹ کے گائوں جرید میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے پانچ کمروں پر مشتمل گھر جل کر خاکستر ہو گیا۔ مکان میں موجود طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

شدید سردی اور برف باری کے موسم میں متاثرہ خاندان کے افراد گھر کی چھت سے محروم ہو کر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے۔

اہلیان علاقہ نے انتظامیہ سے متاثرہ خاندان کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ نکیاں جرید کے رہائشی غلام جیلانی ولد محمد خان کے رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں موجود پورا سامان جل گیا۔ مقامی افراد نے انتظامیہ سے متاثرہ خاندان کی جلد از جلد بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں