مانسہرہ میں تعیناتی کے 400 دنوں میں ہمیشہ مظلوم کی آواز بن کر کام کیا ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ زیب الله خان

منگل 3 دسمبر 2019 16:13

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2019ء) اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ و سابق ڈی پی او مانسہرہ زیب الله خان نے کہا ہے کہ مانسہرہ میں اپنی تعیناتی کے 400 دنوں میں ہمیشہ مظلوم کی آواز بن کر کام کیا، مظلوم کی آواز بن کر معاشرے میں سدھار لائے گئی، ہم نے حتیٰ الواسع کوشش کی اور الحمدالله آج ان کا ضمیر مطمئن ہے، وہ ضلع مانسہرہ خاص کر شہداء کی سرزمین بالاکوٹ سے محبتوں، اخلاق کے پھول اور ڈھیروں دعائوں کے ساتھ نیک تمنائیں سمیٹ کر جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو دورہ بالاکوٹ کے موقع پر ڈی آر سی بالاکوٹ کے ممبران، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے الوداعی ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ قبل ازیں زیب الله خان کے اعزاز میں ڈی آر سی بالاکوٹ نے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈی آر سی بالاکوٹ کے کنوینئر حاجی طاہر خان، محمد معروف اعوان، قاضی نعمان خلیل اور دیگر ممبران نے زیب الله خان کی غیر معمولی شخصیت کی تعریف کی اور ان کی مانسہرہ میں تعیناتی کے دوران ہونے والی نمایاں تبدیلیوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔ اپنے خطاب میں زیب الله خان نے مانسہرہ اور دوران سروس پیش آنے والے واقعات اور مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں