اراضی تنازعہ میں سابق تحصیل ناظم سید ابراہیم احمد سمیت چار افراد کی ضمانتیں ہو گئیں

جمعہ 12 جون 2020 15:55

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) ناراں سہوچ اراضی تنازعہ میں سابق تحصیل ناظم سید ابراہیم احمد سمیت چار افراد کی ضمانتیں کنفرم ہو گئیں، عدالت نے مقدمہ راضی نامہ کی بناء پر داخل دفتر کر دیا۔ سید ابراہیم احمد اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے نامور قانون دان جنید انور خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس سے قبل سید ابراہیم احمد اور مخالف پارٹی کی جانب سے درخواست گذار کے ساتھ راضی نامہ کیا جا چکا تھا۔

(جاری ہے)

راضی نامہ کی تحریر جنید انور خان ایڈووکیٹ کی جانب سے عدالت میں پیش کئے جانے کے بعد عدالت نے مقدمہ داخل دفتر کر کے سابق تحصیل ناظم سید ابراہیم احمد، سید عدیل شاہ، شہزادہ فہد شاہ اور سید جنید شاہ کی ضمانتیں کنفرم کر دیں۔ چند روز قبل ناران سہچ کے مقام پر سابق تحصیل ناظم سید ابراہیم احمد کی ملکیتی و مقبوضہ اراضی پر زبردستی قبضہ کی کوشش کی جا رہی تھی جو سید ابراہیم احمد نے ناکام بنائی، تھانہ کاغان نے ایک بریق کی جانب سے دی گئی درخواست پر مقدمہ دائر کر دیا تھا۔ بعد ازاں سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید صلاح الدین ترمذی کی ذاتی کوششوں کے پیش نطر دونوں فریقین کے مابین تنازعہ کو ختم کر کے درخواست گذار نے تھانہ سے اپنا مقدمہ واپس لیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں