مانسہرہ بیدڑہ انٹرچینج پرپولیس موبائل پر فائرنگ ،سب انسپکٹر شہید ،ٹی او سمیت دو پولیس کانسٹیبل زخمی

ہفتہ 4 مئی 2024 02:45

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2024ء) مانسہرہ بیدڑہ انٹرچینج پرپولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر شہید جبکہ ٹی او سمیت دو پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیدڑہ انٹرچینج مانسہرہ میں ھائی وے موبال پولیس نے ایک مہران گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو مہران گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فائرنگ سے سب انسپکٹر عامر شہیدجبکہ ٹی او بابر اور کانسٹیبل نوید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گ۔زخمیوں کو فوری طور پر کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں